رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری بیان:

مکہ مکرمہ:

رابطہ عالم اسلامی نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان کا خیر مقدم  كرتے ہوئے  اس معاہدے تک پہنچنے کے لیے ریاست قطر، جمہوریہ مصر اور امریکہ کی کاوشوں کو سراہا۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ  سے جاری بیان میں  سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ غزہ کے عوام پر ڈھائے جانے والے اس انسانیت سوز بحران کے خاتمے کا ذریعہ بنے گا، جو جارحیت کی بدترین شکلوں کا عکاس ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاہدے کی مکمل پاسداری، جارحیت کا خاتمہ، اور اسرائیلی قابض افواج کا غزہ اور دیگر تمام فلسطینی علاقوں سے مکمل انخلا انتہائی ضروری ہے، تاکہ فلسطینی عوام کو ان کے تمام جائز حقوق حاصل ہو سکیں۔ ان حقوق میں سرفہرست 1967 کی سرحدوں پر ایک خودمختار اور آزاد ریاست کا قیام ہے، جس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو۔

Thursday, 16 January 2025 - 13:24