رابطہ عالم اسلامی نے جمہوریہ سوڈان کے شہر الفاشر میں سعودی ہسپتال پر ہونے والے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے جمہوریہ سوڈان کے شہر الفاشر میں سعودی ہسپتال پر ہونے والے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس بزدلانہ حملے کو تمام مذہبی، انسانی اور اخلاقی اقدار کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔بیان میں واضح کیا گیا کہ یہ حملہ  ”اعلان جدہ“ میں شہریوں کے تحفظ کے معاہدے کی خلاف ورزی بھی ہے۔

ڈاکٹر العیسی  نے ان مشکل حالات میں سوڈانی عوام کے ساتھ رابطہ کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی جاں بحق افراد کو اپنی رحمت واسعہ میں جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی نصیب کرے۔
 
Sunday, 26 January 2025 - 18:25