مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے شہر میونخ میں پیش آنے والے ہولناک گاڑی حملے کی شدید مذمت کی، جس کے نتیجے میں 28 سے زائد شہری شدید زخمی ہوئے ہیں ، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس وحشیانہ جرم کے خلاف گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے جرمن عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
Friday, 14 February 2025 - 00:34