مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے جمہوریہ لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فورس یونیفیل پر ہونے والے حملے اور ان تخریبی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے، جو لبنان کے امن و استحکام اور شہریوں کی سلامتی کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہیں ۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، لبنان اور اس کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا، اور ان اقدامات کی حمایت کی گئی جو لبنانی حکومت اور فوج ملک کے امن، استحکام اور شہریوں کے تحفظ کے لئے کر رہے ہیں۔
Sunday, 16 February 2025 - 16:55