یورپ کے سب سے وسیع اثر و رسوخ رکھنے والے بین الاقوامی نشریاتی ادارے ”یورونیوز“ -جس کی رسائی دنیا بھر میں تقریباً 400 ملین ناظرین تک ہے- نے سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کا خصوصی انٹرویو نشر کیا۔ اس اہم گفتگو میں رابطہ کے عالمی مشن اور عصر حاضر کے اہم ترین انسانی و فکری موضوعات پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔
ڈاکٹر العیسی نے غزہ کے المیے کو ایک ایسا واقعہ قرار دیا جس نے پوری دنیا کے انسانی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دل خراش سانحے پر ہمدردی کا اظہار محض ایک جذباتی ردعمل نہیں، بلکہ ایک انسانی، اخلاقی اور قانونی فریضہ بھی ہے، جسے عالمی اور انسانی قوانین نے بھی لازم قرار دیا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ ایک ”وحدت کی علامت“ ہے، نہ کہ تفریق کا ذریعہ، اور یہ کہ معاشروں کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے شرپسند عناصر سے محتاط رہنا ہوگا۔ انہوں نے یہ نکتہ بھی اجاگر کیا کہ یہی پیغام انہوں نے حالیہ دنوں برطانوی اخبار ”دی ٹائمز“ کو دیے گئے انٹرویو میں بھی پیش کیا، جو رابطہ کی جانب سے تیار کردہ ایک تفصیلی اور معتبر تحقیق پر مبنی تھا۔
Saturday, 12 April 2025 - 23:26