رابطہ عالم اسلامی نے جمہوریہ سوڈان کے شہر ”الفاشر“کے اطراف میں واقع بے گھر افراد کے کیمپوں پر ہونے والے حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے

مکہ مکرمہ:

رابطہ عالم اسلامی نے جمہوریہ سوڈان کے شہر ”الفاشر“کے اطراف میں واقع بے گھر افراد کے کیمپوں پر ہونے والے حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے ان حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں دینی اور انسانی اقدار وروایات کی صریح خلاف ورزی اور ”اعلانِ جدہ“میں طے شدہ شہریوں کے تحفظ کے اصولوں سے کھلی روگردانی ہیں۔

ڈاکٹر العیسی نے اس المناک سانحے پر سوڈانی عوام سے رابطہ کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی پیش کی، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

Sunday, 13 April 2025 - 15:59