رابطہ عالم اسلامی نے جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ شہری جاں بحق ہوئے

بيان
مکہ مکرمہ

رابطہ عالم اسلامی نے جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ شہری جاں بحق ہوئے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں اس مؤقف کا اعادہ کیا گیا کہ رابطہ اور پورا عالم اسلام ہر طرح کی دہشت گردی اور تشدد کو، خواہ وہ کسی بھی شکل، صورت یا جواز میں ہو، قطعی طور پر مسترد کرتا ہے، اور اس کی کسی بھی مذہب، نسل یا ثقافت سے نسبت کی ہر کوشش کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ رابطہ نے اس سفاکانہ جرم میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
اسی سیاق میں، رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ نے سعودی عرب کے دورے پر آئے بھارت کے وزیرِ اعظم کے ساتھ جاری کردہ مشترکہ اعلامیے کا خیر مقدم کیا، جس میں نہ صرف اس دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی بلکہ ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہاپسندی کو مسترد کیا گیا، اور اسے کسی بھی مذہب، نسل یا ثقافت سے جوڑنے کی ہر کوشش کو قطعی طور پر رد کیا گیا۔رابطہ نے اس مشترکہ مؤقف اور سعودی-بھارتی تعاون کو سراہتے ہوئے اسے سرحد پار دہشت گردی، اس کی مالی معاونت، نیٹ ورکس کے خاتمے، اور ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ایک مؤثر اور اہم شراکت داری قرار دیا۔

Wednesday, 23 April 2025 - 14:59