بیان
مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے جنوبی فرانس کے ایک مسجد میں پیش آنے والے لرزہ خیز چاقو زنی کے واقعے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں ایک مسلمان جاں بحق ہوا۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس بزدلانہ جرم کی سخت الفاظ میں مذمت کی، جس نے دینی اور انسانی تمام اقدار و روایات کو پامال کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجرم نے نہ انسانی جان کے تقدس کا لحاظ رکھا اور نہ ہی عبادت گاہ کی حرمت کا۔ آپ نے رابطہ کے اس اصولی مؤقف کا اعادہ کیا جو ہر شکل اور ہر جواز کے ساتھ تشدد اور دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے فرانس کی حکام پر اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ اس سفاک جرم میں ملوث شخص کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔
ڈاکٹر العیسی نے جاں بحق فرد کے اہل خانہ اور پوری فرانسیسی قوم سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا، اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ شہید کو اپنی رحمتِ واسعہ سے نوازے اور اسے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔انہوں نے جاں بحق فرد کے اہل خانہ اور پوری فرانسیسی قوم سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے۔
Monday, 28 April 2025 - 20:10