حرمِ نبوی شریف کے جوار میں واقع رابطہ عالم اسلامی کے زیر انتظام سیرت نبوی میوزیم میں:
مدینہ منورہ ریجن کے گورنر ،شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبد العزیز نے بین الاقوامی سیرت نبوی میوزیم کے مرکزی دفتر کی جدید سہولیات کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل رابطہ اور سیرت نبوی میوزیم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین، عزت مآب شیخ ڈاکٹر #محمد_العیسی بھی موجود تھے۔
افتتاح کی جانے والی جدید سہولیات میں شامل ہیں : ”طیبہ انور وآثار“ ونگ، ”اتحاف“ ڈیجیٹل پلیٹ فارم، سیرت نبوی پر مبنی ایک جامع انسائیکلوپیڈیا اور مسجد نبوی شریف:” گویاکہ آپ اسے دیکھ رہے ہیں“ پروگرام۔
”طیبہ انور وآثار“ ونگ میں مدینہ منورہ کی تاریخ اور تہذیب کا مستند تعارف پیش کیا گیا ہے، جو 20 سے زائد مختلف حصوں پر مشتمل ہے۔ ان حصوں میں عہدِ نبوی ﷺ کے آثار مباركہ، تاریخی و تمدنی مقامات اور دیگر اہم مظاہر شامل ہیں۔ یہاں حجرہ نبویؐ کا بانوراما، مسجد نبویؐ کی تعمیر کی عکاسی، طبِ نبوی کا خیمہ اور ایک دلچسپ انٹرایکٹو تجربہ ترتیب دیا گیا ہے، جس كے ذریعے زائرین آپ ﷺ کے معمولاتِ زندگی کو براہ راست محسوس کر سکتے ہیں اور سیرتِ طیبہ کے واقعات کو قلبی قربت کے ساتھ سمجھ سکتے ہیں۔
”اتحاف“ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایک جدید اور انٹرایکٹو ونڈو ہے، جو زائرین کو سیرتِ نبوی ﷺ کا ورچوئل ٹور فراہم کرتی ہے۔ یہ پلیٹ فارم ایک جامع علمی لائبریری اور انسائیکلوپیڈیا تک رسائی فراہم کرتا ہے، جس میں قرآن کریم اور سنت کی خدمت پر مبنی 350 سے زائد تصانیف اور مطبوعات شامل ہیں، جو دنیا کی اہم زبانوں میں ترجمہ شدہ ہیں۔اس کے علاوہ، یہ پلیٹ فارم متاحف کی سرگرمیوں اور متعلقہ اقدامات کی تازہ ترین معلومات بھی فراہم کرتا ہے، اور جدید، دلکش انداز میں سیرتِ نبوی ﷺ کے علمی اور تمدنی پیغام کو عام کرنے میں معاون ہے۔
Monday, 28 April 2025 - 23:25