مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے عرب جمہوریہ شام کے دارالحکومت دمشق میں صدارتی محل کے اطراف کیے گئے فضائی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں اس وحشیانہ اسرائیلی طرزِ عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی، جو بین الاقوامی قوانین اور روایات کی کھلی خلاف ورزی اور شام وخطے کے امن واستحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ رابطہ نے شام اور اس کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شام کی سلامتی، استحکام، خودمختاری اور جغرافیائی وحدت کو درپیش ہر خطرے کے خلاف ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
Friday, 2 May 2025 - 21:00