رابطہ عالم اسلامی نے جمہوریہ سوڈان کے شہروں پورٹ سوڈان اور کسلا میں اہم شہری تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں اس افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، اعلانِ جدہ میں طے شدہ امور کی مکمل پاسداری پر زور دیا گیا، اور اس تباہ کن جنگ کو فوری طور پر روکنے کی اپیل کی گئی، جو معصوم سوڈانی عوام کے لیے ناقابلِ برداشت مصائب اور انسانی سانحات کا سبب بن رہی ہے۔
Sunday, 4 May 2025 - 19:54