میوزیم کی بین الاقوامی توسیع کے منصوبے کے تحت، سیکرٹری جنرل رابطہ کی شرکت اور سفارتی ارکان واعلی شخصیات کی موجودگی میں، موریتانیہ کے محترم صدر نے نواکشوط میں سیرت نبوی ﷺ میوزیم کا باوقار افتتاح کیا۔
سیکرٹری جنرل رابطہ، چیئرمین مسلم علماء کونسل اور سیرت نبوی اور اسلامی تمدن میوزیم کے نگران اعلی، عزت مآب شیخ ڈاکٹر #محمد_العیسی نواکشوط میں بین الاقوامی سیرت نبوی میوزیم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے:
”نبی کریم ﷺ کی سیرت اور اوصافِ جمیلہ ہر مؤمن کے دل ودماغ میں نقش ہیں، جو نبوی ہدایت کے راستے پر ایمان کے قافلے کے ساتھ رواں دواں ہے، اور یہ میوزیم علمی شعور کو فروغ دے کر اس ایمانی رسوخ کومزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔“
سیکرٹری جنرل رابطہ، چیئرمین مسلم علماء کونسل اور سیرت نبوی اور اسلامی تمدن میوزیم کے نگران اعلی، عزت مآب شیخ ڈاکٹر #محمد_العیسی نواکشوط میں بین الاقوامی سیرت نبوی میوزیم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے:
”#رابطہ_عالم_اسلامی کے زیرِ نگرانی اس میوزیم میں دلائلِ نبوت خصوصاً اور دلائلِ ایمان بالعموم کو اجاگر کیا گیا ہے، اور ہر طرح کے شبہات کا علمی وحکیمانہ انداز میں ازالہ کیا گیا ہے، خواہ ان کا منبع یا محرک کچھ بھی ہو۔“
سیکرٹری جنرل رابطہ، چیئرمین مسلم علماء کونسل اور سیرت نبوی اور اسلامی تمدن میوزیم کے نگران اعلی، عزت مآب شیخ ڈاکٹر #محمد_العیسی نواکشوط میں بین الاقوامی سیرت نبوی میوزیم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے:
”علم وفکر کے دار الحکومت نواکشوط میں بہترین سیرت کے اس بہترین میوزیم کے افتتاح پر ہمیں خوشی ہے۔ اس میوزیم نے اپنے سفر کا آغاز دارِ ہجرت، بابرکت اور پاکیزہ طابہ او ر طیبہ، جسدِ اطہر کے مسکن، نبی کریمﷺ کے شہر مدینہ منورہ، سعودی عرب سے کیا ہے۔“
Saturday, 10 May 2025 - 14:15