رابطہ عالم اسلامی نے شمالی اور جنوبی غزہ  میں قابض اسرائیلی حکومت کی افواج کی جانب سے جاری مسلسل خلاف ورزیوں، بین الاقوامی وانسانی قوانین کی پامالی اور وسیع پیمانے پر قبضے کی توسیع پسندانہ کارروائیوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے

بیان
مکہ مکرمہ

رابطہ عالم اسلامی نے شمالی اور جنوبی غزہ  میں قابض اسرائیلی حکومت کی افواج کی جانب سے جاری مسلسل خلاف ورزیوں، بین الاقوامی وانسانی قوانین کی پامالی اور وسیع پیمانے پر قبضے کی توسیع پسندانہ کارروائیوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کا یہ وحشیانہ طرزِ عمل نہ صرف بین الاقوامی قوانین اور انسانی ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے، بلکہ علاقائی امن، استحکام اور سیاسی حل کی تمام کوششوں کو دانستہ طور پر سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔
ڈاکٹر العیسی نے عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے ان جارحانہ کارروائیوں کے خلاف مؤثر اقدام کرے، بین الاقوامی نظامِ احتساب کو فعال بنائے اور ان جرائم کے مرتکبین کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Monday, 19 May 2025 - 20:21