سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی
جانب سے، رابطہ عالم اسلامی کے ویٹی کن میں مشیر اور رابطہ کار ڈاکٹر عبد العزیز سرحان نے آج صبح ویٹی کن میں پوپ، لیون چہاردہم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سرحان نے شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی جانب سے پوپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے عالمی امن اور ہم آہنگی کے فروغ میں ویٹی کن کے مثبت کردار کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ رابطہ عالم اسلامی، ویٹی کن کے ساتھ مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔
پوپ نے ڈاکٹر سرحان کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے شیخ ڈاکٹر العیسی کے لئے اپنے مخلصانہ جذبات کا اظہار کیا۔
یہ ملاقات ویٹی کن میں مذہبی قائدین اور ان کے نمائندوں کے اعزاز میں منعقدہ ایک خصوصی اجلاس کے دوران ہوئی، جس میں رابطہ عالم اسلامی کو ایک نمایاں اسلامی مرجع کی حیثیت سے بھرپور عزت ووقار کے ساتھ خوش آمدید کہاگیا۔
Wednesday, 21 May 2025 - 10:31