گزشتہ شام: امریکہ کی عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی ڈیوک میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی

گزشتہ شام:
امریکہ کی عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی ڈیوک میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی 
کے اعزاز میں اسلامی تہذیب اور اس کے علمی وادبی سفر کے موضوع پر ایک لیکچر کا انعقاد کیاگیا۔
لیکچر میں اسلامی تہذیب اوراس کی ہمہ گیر مدنیت کا مستند جائزہ پیش کیا گیا، جس نے سیاست، انتظامیہ اور معاشرت کی تمام بنیادی ضروریات اور عناصر کا احاطہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ان علمی تحریروں اور فکری تحقیقی اداروں کی ان رپورٹس پر بھی روشنی ڈالی گئی، جو مشرق اور مغرب میں اسلامی تہذیب کے حوالے سے فکری جدلیات،قوانین،انسانی حقوق، فلسفے اور فنون پر مباحث کو جنم دیتی ہیں۔
لیکچر میں بعض غلط فہمیوں کی علمی اور مدلل انداز میں اصلاح پر بھی خصوصی توجہ دی گئی، اور کئی مفاہیم کو شفافیت کے ساتھ واضح کیا گیا۔
لیکچر میں مفصل اور مدلل انداز میں ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی، خاندان، خواتین، بچوں اور نوجوانوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اور ان کے مابین مشترک پہلوؤں کو اجاگر کیاگیا۔ شیخ نے مثالوں کے ساتھ واضح کیا کہ یہ مشترکہ بنیادیں بہت وسیع ہیں۔
لیکچر کے بعد مکالماتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے لیکچر کے موضوع اور دیگر متعلقہ امور پر سوالات کئے۔
اس کے بعد ایک علمی مباحثے کاانعقاد ہوا، جس میں جامعہ ڈیوک سے تعلق رکھنے والے کئی علمی اور نوجوان قائدین نے اپنے تاثرت پیش کرتے ہوئے کہاکہ لیکچر کا مواد نہایت اہم، تحقیقی لحاظ سے نمایاں اور فکری اعتبار سے منفرد تھا، جو عالمی سطح پر باہمی علمی تبادلے کا مستحق ہے، خصوصاً اس زاویئے سے کہ یہ ایک ایسے معتبر اسلامی ادارے کی نمائندہ رائے ہے جو علمی تحقیق، شفافیت اور بین الاقوامی وقار واعتماد کا حامل ہے۔
لیکچر میں یونیورسٹی کے كئی اہم تعلیمی رہنماؤں نے شرکت کی، جن میں نائب صدر، مختلف کلیات کے ڈین، طلبہ، ریاست کے متعدد سینیٹرز اور مقامی مسلم کمیونٹی کے نمائندے شامل تھے ۔ مسلم کمیونٹی کے کئی افراد نے لیکچر کے بعد اپنے تاثرات میں اس دعوت کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ ایک اہم موضوع پر دیا گیا جامع، محقق اور بصیرت افروز خطاب تھا ،جس نے فکری مغالطوں کو جس اسلوب سے سلجھایا، وہ عالمی علمی اداروں کے ساتھ بامعنی مکالمے کے لیے ایک مؤثر ماڈل بن سکتا ہے۔

گزشتہ شام: امریکہ کی عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی ڈیوک میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی
گزشتہ شام: امریکہ کی عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی ڈیوک میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی
گزشتہ شام: امریکہ کی عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی ڈیوک میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی
Thursday, 22 May 2025 - 10:59