رابطہ عالم اسلامی نے قابض اسرائیلی حکومت کی افواج کی جانب سے غزہ کے علاقے حي الدرج اور دیگر مختلف علاقوں میں مہاجرین کو پناہ دینے والی ایک اسکول، مکانات اور خیموں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے
مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے قابض اسرائیلی حکومت کی افواج کی جانب سے غزہ کے علاقے حي الدرج اور دیگر مختلف علاقوں میں مہاجرین کو پناہ دینے والی ایک اسکول، مکانات اور خیموں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید یا ملبے تلے دب گئے، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے نہتے شہریوں کے خلاف جاری ان وحشیانہ جرائم کی سخت الفاظ میں مذمت کی، جنہیں انہوں نے بین الاقوامی اور انسانی قوانین و اقدار کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ڈاکٹر العیسی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت کی جنگی مشینری کے ہاتھوں جاری ان ہولناک قتل عام کو روکنے کے لیے فوری طور پر مداخلت کرے، اور بین الاقوامی میکانزم کو مؤثر بنا کر ان جرائم کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
Monday, 26 May 2025 - 22:07