رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری بیان:

مکہ مکرمہ

رابطہ عالم اسلامی نے اسرائیلی قابض حکومت کے وزیر برائے قومی سلامتی اور انتہاپسند یہودی آبادکاروں کے ایک گروہ کی جانب سے، مسجد اقصیٰ کے صحن پر سیکیورٹی فورسز کی سرپرستی میں کیے گئے دھاوے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل، چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس مذموم اقدام کو اسلامی مقدسات کی صریح بےحرمتی قرار دیتے ہوئے اسے ایک سنگین جرم سے تعبیر کیا۔ ڈاکٹر العیسی نے خبردار کیا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں اور اس طرح کے اشتعال انگیز اقدامات کے نتیجے میں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں، جو خطرناک نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔

Tuesday, 27 May 2025 - 11:57