رابطہ عالم اسلامی کے دفاتر، مراکز اور نمائندے دنیا بھر میں، خاص طور پر ضرورت مند ممالک میں، ”عید الاضحی“ کے دن اور ”تینوں ایامِ تشریق“ کے دوران قربانی کے پروگرام پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔ ان ممالک میں افریقی اور ایشیائی ممالک کی اکثریت ہے۔

اس سال بین الاقوامی سطح  پر غیر معمولی پذیرائی حاصل:
رابطہ عالم اسلامی کے دفاتر، مراکز اور نمائندے دنیا بھر میں، خاص طور پر ضرورت مند ممالک میں، ”عید الاضحی“ کے دن اور ”تینوں ایامِ تشریق“ کے دوران قربانی کے پروگرام پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔ ان ممالک میں افریقی اور ایشیائی ممالک کی اکثریت ہے۔
رابطہ اس بات پر مسرت کا اظہار کرتی ہے کہ یہ پروگرام، جو کہ رابطہ کے عالمی مشن اور مقاصد کے عین مطابق ہے، مسلم اکثریتی اور اقلیتی دونوں طرح کے ممالک کے مسلمانوں کے دلوں میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔
اس سال یہ پروگرام غیر معمولی اہمیت کا حامل ہوگا، کیونکہ اس میں بہت سی سرکاری اور غیر سرکاری اہم شخصیات کی شرکت اور سرپرستی متوقع ہے، جن میں صدور، وزرائے اعظم، ارکانِ پارلیمان، علمائے کرام اور معاشرے کے دیگر معززین شامل ہیں۔ یہ سب عید کی خوشیوں اور مبارکباد کے تبادلے کے ساتھ اس پروگرام میں شریک ہوں گے۔ اس میں غیر مسلم افراد کی شرکت بھی اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ رابطہ متنوع معاشروں میں مثالی باہمی رواداری اور شہریت کے رشتوں کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

Friday, 6 June 2025 - 23:26