بیان
مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے جمہوریہ آسٹریا کے شہر گراتس کی ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے پر حکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس بزدلانہ اور مجرمانہ کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے آسٹریا کے دوست عوام سے گہرے رنج اور مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
Thursday, 12 June 2025 - 08:26