رابطہ عالم اسلامی نے خادمِ حرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی اُس عظیم الشان شاہی ہدایت کو سراہا ہے، جس کا مقصد ایرانی حجاج کرام کے لیے تمام ضروریات کی سہولت اور آسانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، تاکہ وہ اطمینان وسلامتی کے ساتھ اپنے وطن اور اہل خانہ کی طرف واپس لوٹ سکیں۔

بیان
مکہ مکرمہ:

رابطہ عالم اسلامی نے خادمِ حرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی اُس عظیم الشان شاہی ہدایت کو سراہا ہے جو ولی عہد اور وزیراعظم، شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی تجویز پر جاری کی گئی، اور جس کا مقصد ایرانی حجاج کرام کے لیے تمام ضروریات کی سہولت اور آسانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، تاکہ وہ اطمینان وسلامتی کے ساتھ اپنے وطن اور اہل خانہ کی طرف واپس لوٹ سکیں۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس شاہی ہدایت کو سعودی عرب کی اس پائیدار اور پُراعتماد پالیسی کا تسلسل قرار دیا، جس کے تحت حجاجِ بیت اللہ کو عزت و وقار، سہولت وسکون، اور اطمینان کے ساتھ مناسکِ حج ادا کرنے کا ماحول فراہم کیا جاتا ہے، اور ان کی واپسی تک ان کے تمام امور کی مکمل نگرانی کی جاتی ہے۔
ڈاکٹر العیسی نے دعا کی کہ اللہ رب العزت خادمِ حرمین شریفین اور ان کے ولی عہد کو ان عظیم خدمات پر بہترین اجر عطا فرمائے جو وہ حرمین شریفین، ان کے زائرین، اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے مسلسل انجام دے رہے ہیں، اور سعودی عرب کو عزت، امن اور خوشحالی کے ساتھ ہمیشہ سلامت رکھے۔

Saturday, 14 June 2025 - 10:26