رابطہ عالم اسلامی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جوہری تنصیبات کو امریکہ کی جانب سے نشانہ بنانے کے اقدام کے ممکنہ نتائج پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مکہ مکرمہ

رابطہ عالم اسلامی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جوہری تنصیبات کو امریکہ کی جانب سے نشانہ بنانے کے اقدام کے ممکنہ نتائج پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں خطے کے امن و استحکام پر اس اقدام کے ممکنہ منفی اثرات کی نشاندہی کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ جنگ کا فوری خاتمہ اور سیاسی حل کی طرف سفارتی راستے کا اختیار کیا جانا ناگزیر ہے، تاکہ پورے خطے کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ بیان میں اس امر کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ حقیقی اور پائیدار امن کی راہ جنگ یا طاقت کے ذریعے نہیں، بلکہ مکالمے، فہم و فراست اور دانش مندانہ گفت و شنید سے ہی نکلتی ہے۔

رابطہ عالم اسلامی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جوہری تنصیبات کو امریکہ کی جانب سے نشانہ بنانے کے اقدام کے ممکنہ نتائج پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
Sunday, 22 June 2025 - 23:18