مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلح تصادم کے دونوں فریقین کے درمیان جنگ بندی کے ایک معاہدے تک پہنچنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ بیان میں اُمید ظاہر کی گئی ہے کہ تمام فریق اس معاہدے کی مکمل پاسداری کریں گے، تاکہ خطے کو کشیدگی کے تسلسل، اور جاری تنازعات وجنگوں کے خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔
بیان میں ایک بار پھر اس مؤقف کا اعادہ کیا گیا کہ پائیدار اور حقیقی امن، طاقت یا تصادم کی منطق سے نہیں، بلکہ گفت و شنید اور حکمت پر مبنی مکالمے کے انتخاب سے ہی حاصل ہوتا ہے۔
Tuesday, 24 June 2025 - 19:02