مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے سونے کی ایک کان کے منہدم ہونے کے سانحے پر جمہوریہ سوڈان، اور جاں بحق و زخمی افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اندوہناک واقعہ نہایت افسوسناک ہے، اور رابطہ اس دکھ کی گھڑی میں سوڈانی عوام، خصوصاً جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔ اللہ ربّ العزت سے دعا ہے کہ وہ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، اور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے ۔
Monday, 30 June 2025 - 07:32