رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری بیان:

مکہ مکرمہ

رابطہ عالم اسلامی نے  اسلامی جمہوریہ پاکستان  میں فوجی قافلے پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں اس بزدلانہ دہشت گردی کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ مجرمانہ حملہ متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بنا، جو انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ بیان میں اس مؤقف کا اعادہ کیا گیا کہ رابطہ ہر طرح کی دہشت گردی اور تشدد کو، خواہ کسی بھی شکل یا جواز میں ہو، قطعی طور پر مسترد کرتی ہے اور اس کی مذمت کرتی ہے، نیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

رابطہ نے اس موقع پر جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، اور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے۔

Tuesday, 1 July 2025 - 10:44