مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے جمہوریہ عراق، اس کے عوام اور بالخصوص متاثرہ خاندانوں سے، شہرِ کوت کے ایک تجارتی مرکز میں لگنے والی آگ کے المناک حادثے پر دلی تعزیت اور مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں عراق کے عوام کے ساتھ اس دکھ کی گھڑی میں مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔
Thursday, 17 July 2025 - 23:41