”اسلامی فکری اتحاد انسائیکلوپیڈیا“:

”اسلامی فکری اتحاد انسائیکلوپیڈیا“:
یہ عظیم الشان انسائیکلوپیڈیا تقریباً 1800 صفحات پر مشتمل ہے، جس کی تدوین میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے 60 جلیل القدر علما اور ممتاز مفکرین نے حصہ لیا، تاکہ یہ امتِ مسلمہ کے اتحاد کے سفر میں ایک روشن سنگِ میل ثابت ہو۔ اس منفرد علمی کارنامے کی رونمائی ”اسلامی مکاتبِ فکر کے درمیان پل قائم کرنے“ کے دوسرے بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر ہوئی، جسے خادم حرمین شریفین ، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود – حفظہ اللہ – کی بھرپور سرپرستی حاصل رہی۔ اس موقع پر دنیا کے 90 سے زائد ممالک کے علمائے کرام، مفتیانِ عظام، ائمہ اور نامور اسلامی شخصیات نے شرکت کی۔
اس انسائیکلوپیڈیا کی تیاری میں مملکتِ سعودی عرب کے فکری تحفظ مرکز نے گراں قدر خدمات انجام دیں، جبکہ اس کی نظرِ ثانی مملکتِ سعودی عرب کی ہیئۃ کبار العلماء کے جنرل سیکرٹریٹ اور اس کے معزز ارکان کے ساتھ ساتھ رابطہ عالم اسلامی اور اسلامی فقہ کونسل کے جید علما نے انجام دی۔ اللہ تعالیٰ اس علمی خدمت کے تمام ذمہ داران کو بہترین اجر عطا فرمائے۔

”اسلامی فکری اتحاد انسائیکلوپیڈیا“:
”اسلامی فکری اتحاد انسائیکلوپیڈیا“:
”اسلامی فکری اتحاد انسائیکلوپیڈیا“:
سوموار, 11 August 2025 - 15:04