رابطہ عالم اسلامی نے افغانستان کے عوام، بالخصوص حادثے کے متاثرین اور زخمیوں کے لواحقین سے گہرے رنج وغم اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ یہ سانحہ مسافر بس اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا، جس کے باعث قیمتی جانوں کا بھاری نقصان ہوا۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے اس دردناک حادثے پر افغانستان کے عوام اور بالخصوص متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ رابطہ کی جانب سے مکمل یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی بے پایاں رحمت سے نوازے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا کرے، اور افغانستان اور اس کے عوام کو ہر طرح کی آفات و مصائب سے محفوظ رکھے۔
بدھ, 20 August 2025 - 18:47