مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے اسرائیلی قابض حکومت کی افواج کی جانب سے ریاستِ قطر کے خلاف جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس وحشیانہ طرزِ عمل کی مذمت کی جو قابض اسرائیلی حکومت ریاستوں کی خودمختاری پر حملہ آور ہو کر اور تمام بین الاقوامی قوانین و روایات کی خلاف ورزی کر کے اختیار کر رہی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اور سخت اقدامات اٹھائے تاکہ ان مجرمانہ رویوں کا سدِّباب کیا جا سکے۔
منگل, 9 September 2025 - 21:09