رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے تعزیت:

رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے تعزیت:
مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے مشرقی جاوا صوبے میں ایک مقامی مدرسے کی عمارت کے منہدم ہونے کے سانحے کے متاثرین کے اہلِ خانہ، نیز جمہوریہ انڈونیشیا کی حکومت  اور عوام  سے گہرے رنج وغم کے ساتھ  دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس المناک حادثے پر انڈونیشی عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ رابطہ کی مکمل یکجہتی اور گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو اپنی وسیع رحمت میں ڈھانپ لے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور لواحقین کو صبر وحوصلہ عطا کرے۔

سوموار, 6 October 2025 - 20:26