رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری بیان:

رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری بیان:
مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ غزہ پر جنگ کے خاتمے کے منصوبے کے پہلے مرحلے پر اتفاقِ رائے طے پانے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس نہایت نازک مرحلے میں طے پانے والے اس معاہدے پر  فوری اور مکمل عمل درآمد کی ضرورت پر  زور دیا، تاکہ غزہ میں جاری نسل کشی اور انسانی تباہی سے بے گناہ جانوں کو بچایا جا سکے، اور تشدد و جنگ کے اس  المناک  سلسلے کا خاتمہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پیش رفت سے ایک جامع، منصفانہ اور پائیدار امن کی راہ ہموار ہوگی جو متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں اور”دو ریاستی حل کے نيويارک اعلامیہ“کے مطابق ہو۔

جمعرات, 9 October 2025 - 21:58