”مشترکہ موقف اور ایک آواز“کے عنوان کے تحت اور علماء کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں..

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے علمائے پاکستان فورم کے دوسرے اجلاس کا افتتاح کیا
اسلام آباد: 
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے پاکستانی دارالحکومت ”اسلام آباد“ میں، پاکستان کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے نامور علمائے کرام کی موجودگی میں ”مشترکہ موقف اور ایک آواز“ کے عنوان سے علمائے پاکستان فورم کے دوسرے اجلاس کا افتتاح کیا۔
ڈاکٹر العیسی نے وضاحت کی کہ یہ اجتماع ”اسلامی مکاتبِ فکر کے درمیان پلوں کی تعمیر“ کے مندرجات کو فعال کرنے کے سلسلے کے اہم مراحل میں سے ایک ہے، جس کی بین الاقوامی کانفرنس کی سرپرستی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز -حفظہ اللہ- نے فرمائی تھی۔
انہوں نے امتِ مسلمہ کے بڑے مسائل کے حل کے لئے یکجہتی، ہم آہنگی اور اتحادِ کلمہ کی ضرورت پر زور دیا، اور کہا کہ ایسے حساس معاملات میں اہلِ علم کا متفقہ مؤقف نہایت اہمیت رکھتا ہے۔
ڈاکٹر العیسی نے نے واضح کیا کہ اس اجتماع کا مقصد اس اصول کی تجدید ہے کہ فقہی و علمی تنوع، جب اپنی مشروع حدود کے اندر رہے ، جیسا کہ اہلِ علم وایمان کی تصانیف میں بیان ہوا ہے، تو وہ شریعتِ اسلامی کی وسعت، جمال اور رواداری کا مظہر ہے، جس نے اسلامی علمی ورثے کو غیر معمولی طور پر ثروت مند بنایا ہے۔

”مشترکہ موقف اور ایک آواز“کے عنوان کے تحت اور علماء کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں..
”مشترکہ موقف اور ایک آواز“کے عنوان کے تحت اور علماء کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں..
”مشترکہ موقف اور ایک آواز“کے عنوان کے تحت اور علماء کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں..
بدھ, 15 October 2025 - 12:51