سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کی  جمہوریہ سوڈان کے علمائے کرام  سے ملاقات

پورٹ سودان:

سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے جمہوریہ سوڈان کے علما کے ایک وفد سے ملاقات کی، جس میں جمہوریہ سوڈان کے وزیرِ اعظم پروفیسر کامل ادریس بھی موجود تھے۔
یہ ملاقات اُن باضابطہ دوروں کے سلسلے کی ایک اہم کڑی تھی جو عزت مآب شیخ  ڈاکٹر العیسی نے حال ہی میں جمہوریہ سوڈان کے لیے انجام دیے۔ اس دورے کے دوران متعدد ملاقاتیں ہوئیں اور کئی دو طرفہ معاہدات طے پائے، جن کا تعلق دینی، سماجی، ثقافتی، امدادی، اور ترقیاتی میدانوں سے تھا۔
گفتگو کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا، خصوصاً علمائے کرام کے اُس کردار پر جو وہ قومی اتحاد کے فروغ اور سوڈانی معاشرے کے تمام طبقات میں دینی شعور بیدار کرنے کے لیے ادا کر رہے ہیں۔
 
سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کی  جمہوریہ سوڈان کے علمائے کرام  سے ملاقات
سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کی  جمہوریہ سوڈان کے علمائے کرام  سے ملاقات
سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کی  جمہوریہ سوڈان کے علمائے کرام  سے ملاقات
اتوار, 26 October 2025 - 13:30