مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے قابض اسرائیلی حکومت کی افواج کی جانب سے غزہ میں واقع المعمدانی اسپتال پر بمباری کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے ان ہولناک جرائم کی شدید مذمت کی جو اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں مسلسل جاری ہیں، اور جنہیں روکنے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی اور انسانی قوانین و اقدار کی صریح اور کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اپنی اخلاقی، قانونی اور انسانی ذمہ داریاں ادا کرے، اور ان سنگین خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے فوری اور مؤثر بین الاقوامی میکانزم کو فعال کرے۔
Monday, 14 April 2025 - 09:40