مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے برطانوی دارالحکومت لندن کی ایک عدالت کی جانب سے ایک شخص کو قرآنِ کریم کے نسخے کو نذر آتش کرنے اور اسلام کے خلاف توہین آمیز نعرے لگانے کے جرم میں سزا سنانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس عدالتی فیصلے کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام آزادیِ اظہار کے صحیح، مہذب اور ذمہ دار تصور کو فروغ دینے کی ایک عمدہ مثال ہے، جسے عالمی سطح پر اپنایا جانا چاہیے۔
ڈاکٹر العیسی نے ایک بار پھر اس موقف کا اعادہ کیا کہ رابطہ عالم اسلامی آزادیِ اظہار جیسے بنیادی اور محترم انسانی حق کو کسی بھی طور پر مذہبی مقدسات کی توہین، اہلِ ایمان کے جذبات کو مجروح کرنے، یا معاشروں میں نفرت، انتشار، تناؤ اور تشدد کو ہوا دینے کا ذریعہ بنانے کو قطعی طور پر مسترد کرتی ہے۔ آپ نے اس امر پر بھی زور دیا کہ آج کے تنوع پذیر معاشروں میں قومی اور انسانی وحدت کو نشانہ بنانے، سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے، اور امن و سکون کو متزلزل کرنے والی کوششوں کے خلاف بیدار رہنا وقت کی ایک اہم ترین ضرورت ہے۔
Wednesday, 4 June 2025 - 10:01