رابطہ عالم اسلامی نے نہتے شہریوں کے خلاف قابض اسرائیلی حکومت کی افواج کے پے در پے مظالم، خصوصاً اُن شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جہاں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔

 

مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے نہتے شہریوں کے خلاف قابض اسرائیلی حکومت کی افواج کے پے در پے مظالم، خصوصاً اُن شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جہاں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔ اسی طرح، رام اللہ کے مشرق میں واقع گاؤں  کفر مالک  پر خونریز اور وحشیانہ حملوں کی بھی سخت مذمت کی گئی ہے، جو اسرائیلی آبادکاروں نے قابض حکومت کی افواج کی سرپرستی میں کئے، اور جن میں مجرمان مکمل طور پر سزا سے بچ نکلتے ہیں۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے کہا کہ فلسطینی شہریوں کے خلاف ان درندگی پر مبنی مسلسل حملوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، کیونکہ یہ انسانیت کی تمام اقدار اور بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ عالمی برادری پر لازم ہے کہ وہ قابض حکومت کی جانب سے فلسطینی عوام کے حقوق، انسانیت اور وقار کی مسلسل پامالی پر اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے، اور ان لرزہ خیز مظالم کو فوری طور پر بند کروانے کے لیے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کرے۔ ساتھ ہی، بین الاقوامی سطح پر احتساب کے مؤثر نظام کو بروئے کار لایا جائے تاکہ مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے۔

 

Saturday, 28 June 2025 - 00:11