مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لئے جمہوریہ مصر کی میزبانی میں منعقدہ ”شرم الشیخ امن سربراہی کانفرنس“ کے نتائج کے حوالے سے اپنی امیدوں اور توقعات کا اظہار کیا ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے امید ظاہر کی کہ کانفرنس کے نتائج غزہ کے عوام کو درپیش انسانی المیے میں کمی، قابض حکومت کی افواج کے مکمل انخلا، اور متاثرہ علاقے میں انسانی امداد کی تیز اور بھرپور ترسیل کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قراردادوں، مسئلہ فلسطین کے پُرامن حل، اور ”نیویارک اعلامیہ“ کے مطابق دو ریاستی حل کے نفاذ کی راہ کو مزید مضبوط کرے گا، جس کی بین الاقوامی کوششوں کی قیادت مملکتِ سعودی عرب نے جمہوریہ فرانس کے اشتراک سے کی، کیونکہ یہی خطے میں مستقل، جامع اور منصفانہ امن کے قیام کا واحد راستہ ہے۔
منگل, 14 October 2025 - 20:44